عمران خان کے پاس رتی بھر بھی شرم ہوتی تو فیصلے کے بعد استعفیٰ دے دیتے، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پاس رتی بھر بھی شرم ہوتی تو فیصلے کے بعد استعفیٰ دے دیتے، عنقریب دیکھیں گے کہ عمران خان بھی ملک سے بھاگنے کی کوشش کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کا آئین بالادست رہے گا تو پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا، ہم قومی اسمبلی میں پر امن طور پر جائیں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کے سازش کارڈ نے سفارتی کاز کو نقصان پہنچایا ہے، پاکستان کے مفاد کو نقصان پہنچانے والوں کو بے نقاب کریں گے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کسی سرپرائز کی گنجائش نہیں رہ گئی، اب اسپیکر صرف رائے شماری کروائے اور فیصلے پر عملدرآمد کروائے۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے کمیشن بناکر زیادتی کی ہے بہتر ہوتا شہزاد اکبر کو ہی کمیشن کا سربراہ بنادیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ کل کسی نے ووٹنگ میں رکاوٹ ڈالی تو وہ توہین عدالت کا مرتکب ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں