امریکا ہمارے لیڈروں کو خریدتا، دھمکی دیتا ہے، شیریں مزاری

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ عجیب و غریب منظر ہے امریکا کا پیسا اور دھمکی غداروں کو ملا دیتی ہے، جب سے پاکستان بنا ہے امریکا ہمارے لیڈروں کو خریدتا، دھمکی دیتا ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ اپوزیشن کا نظریہ کیا ہے، امریکا کی غلامی اور پیسے کا کھیل۔

شیریں مزاری نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ 9 ستارے تھے، جن میں مفتی محمود شامل تھے، یہ 9 ستارے تھے جنہوں نے جوڈیشل مرڈر کروایا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پہلے یہ پیٹ پھاڑتے تھے آج ایک دوسرے کو جپھی لگا رہےہیں، اپوزیشن اپنا نظریہ بتائے؟ پاکستانی قوم بھکاری نہیں ہے۔

شیریں مزاری نے کہا کہ جمہوریت پسند حکمرانوں کو ہٹانے کی سازش ہوتی رہتی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں