عمران نیازی جھوٹ نہ بولیں ، خط عوام کو دکھائیں، شہباز شریف

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے عمران نیازی جھوٹ نہ بولیں اور خط عوام کو دکھائیں۔

شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا اقتدار سے چمٹا شخص خود دار نہیں، صرف خود غرض ہے۔ اپنے کھوئے ہوئے اقتدار کے غم میں عمران نیازی پارلیمنٹ ،آئین اور عدالت پر حملے کر رہا ہے۔ سپریم کورٹ نے تمام شواہد دیکھنے کے بعد ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیرآئینی قرار دے کر کالعدم کیا۔

شہباز شریف نے کہا مہنگائی ،بےروزگاری ،بھوک ،افلاس اور نفرت پھیلانے والے عوام میں شوق سے جائیں۔ عمران نیازی کے جھوٹ کا جواب پارلیمنٹ میں ووٹنگ کی شکل میں دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں