امیتابھ بچن کی ماضی کی ساتھی اداکارہ سے ملاقات

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن ان دنوں دہلی میں ہیں جہاں انہوں نے کسی اہم شخص سے ملنے کا فیصلہ کیا، جو ان کی ماضی کی ساتھی اداکارہ نفیسہ علی تھیں۔

اور پھر اتوار کو ان کی 1998 کی فلم میجر صاحب میں ساتھ کام کرنے والی نفیسہ علی سوڈھی سے ملاقات ہوئی اور دونوں ایک دوسرے سے بغلگیر ہوئے، یاد رہے کہ مذکورہ بالا فلم میں دونوں نے ایک شادی شدہ جوڑے کا کردار ادا کیا۔ فلم میں اجے دیوگن نے بھی کام کیا تھا۔

نفیسہ علی نے امیتابھ کے ساتھ لی گئی تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے ان پر کیپشن تحریر کیا، میرے بہت ہی ہینڈسم، حیرت انگیز، خوبصورت و توانا اور قابلِ احترام و پیارے ساتھی اداکار امیتابھ بچن ہدایتکار سورج برجاتیا کی فلم اونچائی کی شوٹنگ کے لیے ان دنوں دلی میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں