ایک تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کی کمی

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے کم ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 900 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 31 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 772 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 12 ہزار 654 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازارمیں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 953 ڈالر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں