موسمِ گرما میں جیسے ہی گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے لگتا ہے لوگ اپنے آپ کو اور اپنے ارد گرد کے ماحول کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے مختلف طریقے آزماتے ہیں۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے، اس پوسٹ میں شیئر کی گئی تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
یہ تصویر بھارت میں موجود ناروے کے سفارت کار، ایرک سولہیم نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔
ایرک سولہیم نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’اس بھارتی شخص نے گرمی میں بھی ٹھنڈا اور پرسکون رہنے کے لیے اپنے رکشے پر گھاس اگائی ہے‘۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ’یہ واقعی بہت اچھااقدام ہے!‘
This Indian 🇮🇳 man grew grass on his rickshaw to stay cool even in the heat. Pretty cool indeed! pic.twitter.com/YnjLdh2rX2
— Erik Solheim (@ErikSolheim) April 4, 2022
اس تصویر میں ایک رکشہ نظر آرہا ہے، جس کی چھت اچھی طرح سے تراشی ہوئی گھاس سے ڈھکی ہوئی ہےاور صرف یہی نہیں بلکہ رکشے کے سائیڈ پر چند گملے بھی رکھے گئے ہیں۔
رکشہ ڈرائیور اتنی گرمی میں میں بھی رکشے میں بیٹھا بہت پرسکون نظر آرہا ہے۔
ناروے کے سفارتکار کے اس ٹوئٹ کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور اس رکشے والے کی ذہانت کی تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔