دلی کی جواہرلال نہرو یونیورسٹی میں انتہا پسندوں کی غنڈہ گردی

دلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں ہندو انتہا پسند گروہ اکھیل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کی جانب سے غنڈہ گردی کی گئی۔

بتایا جاتا ہے کہ اے بی وی پی کے ارکان نے نان ویج (گوشت کے کھانے) کھانے کے الزام پر یونیورسٹی کے طالب علموں پر تشدد کیا۔

انتہا پسند گروہ کے تشدد میں 50 سے 60 افراد زخمی ہوگئے۔ اسٹوڈنٹ یونین کے سابق صدر کے مطابق اے بی وی پی ارکان نے پہلے میس منیجر کو نان ویج کھانا پکانے سے روکا اور کچھ دیر بعد یونیورسٹی کے طالب علموں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

طلبا کےایک گروپ نے اے بی وی پی ارکان کیخلاف شکایت درج کرائی ہے، دلی پولیس کے مطابق شواہد اکٹھے کرنے اور مجرموں کی شناخت کے لیے مزید تفتیش جاری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں