شیخ رشید قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید نے اپنا استعفیٰ عمران خان کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے بھی قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا۔

عمران خان کی ہدایت کے بعد پی ٹی آئی ارکان قومی سمبلی نے استعفے دینے شروع کر دیے۔

علی زیدی نے بھی قومی اسمبلی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے، ٹوئٹر پر اپنے استعفے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی ٹی آئی کو جمع کروادیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے دیگر اراکین کے علاوہ گورنر خیبر پختونخوا اور گورنر سندھ نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں