وزیر اعظم شہباز شریف زرداری ہاؤس پہنچ گئے

نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ زرداری ہاؤس پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔

وزیراعظم کے ساتھ وفد میں ایاز صادق، رانا ثناء اللّٰہ، مریم اورنگزیب اور دیگر شامل تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں حکومت سازی اور کابینہ کی تشکیل پر بات چیت ہوئی۔

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں