پی ٹی آئی حکومت نے ڈیجیٹل ایسٹس نئی حکومت کے حوالے نہیں کیا

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے جاتے ہوئے چند ڈیجیٹل ایسٹس نئی حکومت کےحوالےنہیں کیے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈیجیٹل ایسٹس میں وزیراعظم آفس کا آفیشل ٹوئٹر ہینڈل بھی شامل ہے، نئی حکومت کیلئے معلومات کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

نئی حکومت نے وزیراعظم آفس کا نیا ٹوئٹر ہینڈل بنا کر کام شروع کرنا دیا ہے۔

پی ٹی آئی نے پرانے ڈیجیٹل ایسٹس کو بند کردیا جبکہ ڈیجیٹل ایسٹس حکومت پاکستان کی ملکیت ہیں۔

پرائم منسٹر آفس کے پُرانے اکاؤنٹ پر حکومتِ پاکستان کا لوگو لگا کر اس میں آرکائیوز کا اضافہ کر دیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں