اب ملک میں ڈالروں کی بارش ہو گی، شیخ رشید

چیئرمین عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے اب ملک میں ڈالروں کی بارش ہو گی۔

شیخ رشید احمد نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمارے ساتھ وزارتوں کے مزے لوٹنے والوں نے ہمارا ساتھ چھوڑ دیا ہے۔ جو ایک دوسرے کی شکل نہیں دیکھنا چاہتے تھے اب سارے ایک ہو گئے ہیں۔ فرد جرم لگنے والے دن انہوں نے قلمدان سنبھال لی۔ 16 کو کراچی میں لوگوں کا سمندر ہو گا۔

شیخ رشید بولے ان کے بے وقوفانا پالیسیوں نے عمران خان کو دوبارہ بہت طاقتور بنا دیا ہے۔ ہمارے ملک میں سب منصوبہ بندی کے تحت ہو رہا ہے۔ قوم کو اب فیصلہ کرنا پڑے گا، لوگ اپنے پاسپورٹ پھاڑ رہے ہیں۔ منحرف اراکین کس منہ سے ملک میں سیاست کریں گے۔ بین الاقوامی طاقتیں عمران خان کی جان بھی لے سکتی ہے۔ عمران خان کی جان کو سخت خطرہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں