جنوبی پنجاب اور آزاد کشمیر میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی

جنوبی پنجاب ، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی ہو گئی۔

رات کو ہونے والی بارش سے وفاقی دارالحکومت کا موسم بھی خوشگوار ہو گیا۔ گزشتہ رات پشاور میں بھی تیز ہواوں کے ساتھ ہونے والی ہلکی بارش نے گرمی کی شدت کم کر دی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ اسلام آباد ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

دیر ،چترال ، سوات ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مردان، پشاور، کوہاٹ میں تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور،فیصل آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش جبکہ ملتان، ساہیوال اور بہاولپورمیں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں