سونم کپور کے گھر ڈاکا ڈالنے والےکا پتہ چل گیا

بھارتی پولیس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کے گھر کی نرس نے 2.4 کروڑ کی نقدی اور زیورات چوری کیے۔

اداکارہ سونم کپور کی دہلی رہائش گاہ پر کام کرنے والی ایک نرس کو فروری میں 2.4 کروڑ روپے کی نقدی اور زیورات چوری کرنے کے الزام میں اس کے شوہر کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ چوری 11 فروری کو ہوئی تھی اور 23 فروری کو تغلق روڈ پولیس اسٹیشن میں اس کی اطلاع ملنے پر پولیس کیس درج کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ کیس میں شکایت کنندہ سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا کے گھر کی منیجر تھی جس میں 20 سے زیادہ لوگ کام کرتے ہیں۔

ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے نئی دہلی ضلع کی اسپیشل اسٹاف برانچ کی ایک ٹیم کے ساتھ منگل کی رات چھاپہ مارا اور نرس کو اُس کے شوہر کے ساتھ گرفتار کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں