وزیراعظم شہباز شریف کی کراچی آمد، وزیراعلی سندھ اور کابینہ ارکان نے استقبال کیا

وزیراعظم شہباز شریف کی کراچی آمد ہو گئی۔ فیصل ایئربیس پر وزیراعلی سندھ اور کابینہ ارکان نے استقبال کیا۔

شہبازشریف نے مزارقائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ مراد علی شاہ، خالدمقبول صدیقی بھی ہمراہ تھے۔ وزیراعظم کی وزیراعلی سے ملاقات میں صوبائی معاملات پر غور ہو گا۔ شہبازشریف کی معاشی ماہرین، صنعتکاروں اور تاجروں سے بھی ملاقات ہو گی۔ شہباز شریف ایم کیو ایم مرکز بہادرآباد کا دورہ بھی کریں گے۔

سندھ میں اربوں روپے کے زیرالتوا توانائی منصوبوں کی منظوری کا امکان ہے جبکہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی اہم فیصلے متوقع ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں