آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاؤس آمد، شہباز شریف نے استقبال کیا

شریک چئیرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری اور چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گئے۔

آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی وزیر اعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم شہباز شریف نے دفتر سے باہر آکر استقبال کیا۔ پیپلز پارٹی کی قیادت نے شہباز شریف کو وزراتِ عظمی سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے آصف زرداری سے حکومت کی تشکیل میں تعاون پر شکریہ ادا کیا، باہمی مشاورت سے قومی مسائل حل کرنے کے عزم کا اعاد ہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں