عالیہ بھٹ کی والدہ سونی رزدان نے رنبیر کو بہترین بیٹا قرار دے دیا

بالی ووڈ کے مشہور و معروف فلمی خاندانوں سے تعلق رکھنے والے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، اس حوالے سے جوڑے کی خوبصورت تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی ہیں ۔

حالیہ برسوں کی اس بڑی شادی کے موقع پر دلہن عالیہ اور دولہے رنبیر نے معروف بھارتی ڈیزائنر سبیاساچی کے تیار کردہ سفید رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔

اس موقع پر عالیہ کی والدہ سونی رزدان نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ تحریر کیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ جب بیٹی کی شادی ہوتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ آپکی بیٹی آپ سے جدا ہوگئی۔

لیکن میں سمجھتی ہوں کہ ہمیں ایک بہترین بیٹا مل گیا ہے، ایک اچھے اور پرجوش خاندان میں میری خوبصورت بیٹی ہمیشہ ہمارے درمیان موجود ہوگی۔

رنبیر اور عالیہ کی آئندہ اکٹھے سفر پر مبنی زندگی کے لیے بہت سا پیار، روشنی اور خوشیوں کی خواہشمند۔ آپکی ماں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں