پی ٹی آئی کے 24 ناراض ارکان پنجاب اسمبلی کی حمزہ شہباز کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی

پی ٹی آئی کے 24 ناراض ارکان پنجاب اسمبلی نے حمزہ شہباز کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔

ذرائع کے مطابق ناراض ارکان کا کہنا ہے کہ بلیک میل کرنے کیلئے ہمارے خلاف اسپیکر آفس ریفرنس جمع کرایا گیا۔ پی ٹی آئی کا پیغام آ رہا ہے واپس آ جائیں، کوئی کارروائی نہیں ہو گی۔ پی ٹی آئی ناراض ارکان نے کہا کہ حمزہ کی حمایت کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے۔ شوکاز کا جواب بھی نہ دینے کا مشترکہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ ارکان نے دعوی کیا کہ ہم سب متحد ہیں کوئی ایک رکن بھی نہیں توڑ سکیں گے۔

پی ٹی آئی نے چند روز قبل 24 ناراض ارکان کیخلاف سپیکر کو ریفرنس جمع کرایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں