ایلون مسک نے ٹوئٹر کو 43 بلین ڈالر میں خریدنے کی پیشکش کردی

نیویارک (ویب ڈیسک) ٹیسلا اور نجی خلائی کمپنی سپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کو 43 بلین ڈالر میں خریدنے کی پیشکش کردی۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے کمپنی میں بورڈ کی ممکنہ نشست کو مسترد کرنے کے بعد جمعرات کو یو ایس سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن فائلنگ میں ٹوئٹر کو خریدنے کی پیشکش کی، ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کے شیئر کی خریداری کے بعد عالمی ٹریڈنگ مارکیٹ میں کمپنی کے 189 فیصد حصص بڑھ گئے ہیں۔ایلون مسک نے اپریل کے شروع میں ٹوئٹر کے 9.2 فیصد حصص خریدنے کا اعلان کیا تھا، جن کی تعداد 7 کروڑ 34 لاکھ سے زائد ہے اور ان کی کل مالیت تقریبا 3 ارب ڈالرز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں