سونم کپور کے چوری شدہ زیورات خریدنے والا جیولر گرفتار

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اور انکے شوہر آنند اہوجا کے دہلی میں واقع امریتا شیرگل روڈ پر واقع گھر میں چوری کی واردات کے حوالے سے پولیس نے سونار کو چوری شدہ جیولری سمیت گرفتار کرلیا۔

برآمد ہونے والی قیمتی اشیا کی قیمت ایک کروڑ بھارتی روپے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ دہلی پولیس کے کرائم برانچ نے جمعرات کو کلکاجی سے چوری شدہ زیورات خریدنے والے سونار کو گرفتار کیا۔

یاد رہے کہ زیورات ان کے گھر سے ایک نرس اور اس کے شوہر نے چرائے تھے، اور یہ دونوں بھی ایک روز قبل دہلی کے ایک اور علاقے سے گرفتار ہوئے تھے۔

گرفتار جیولر کی شناخت 40 سالہ دیو ورما کے نام سے ہوئی ہے اور اس کے پاس سے جو جیولری ملی ہے اس میں ایک سو ہیرے، چھ سونے کی چین، ہیرے جڑی چوڑیاں، ہیرے کی بریسلیٹ، دو ٹاپس اور ایک سکہ شامل ہے۔

جبکہ زیورات چرانے والے جوڑے نے ایک کار خریدی تھی وہ بھی برآمد کرلی گئی ہے، اس کے علاوہ مزید مسروقہ اشیا کی برآمد جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں