شیری رحمٰن کا ڈی جی ISPR کی پریس کانفرنس کا خیر مقدم

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس کا خیر مقدم کیا ہے۔

جاری کیے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنی ساکھ بچانے کے لیے ملک کی خارجہ پالیسی کو داؤ پر لگا دیا تھا۔

شیری رحمٰن نے مزید کہا ہے کہ کہا کہ اب سازش کا معاملہ بے نقاب ہو گیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ جن ذمے داروں نے مراسلے کو دیکھا انہوں نے واضح کر دیا ہے کہ کوئی سازش نہیں ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں