محکہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔ تاہم راولاکوٹ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈہوئی۔
آج ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: شہید بینظیرآباد ،لاڑکانہ، جیکب آباد 46، سبی ،حیدرآباد، پڈعیدن، موہنجوداڑو اور خیرپور میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔