ورلڈ کپ کیلئےکوالیفائی کرنے کی گارنٹی نہیں دے سکتا،ہاکی کوچ

پاکستان ہاکی ٹیم کی ڈچ ہیڈ کوچ سیگفیڈ ایکمین کا کہنا ہے کہ میں جادو گر ہوں ، نہ میرے ہاتھ میں جادو کی چھڑی ہے، اس لیے میں ایشیا کپ سے ہی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کی گارنٹی نہیں دے سکتا۔

قومی ٹیم کے کوچ سیگفیڈ ایکمین نے کہا کہ اس وقت ہمارا ٹارگٹ یہی ہے کہ ہم ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کریں اور اسی کے لیے محنت کر رہے ہیں، مجھے اپنے کھلاڑیوں پر اعتماد بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی اچھا کھیل سکتے ہیں اور کھیلیں گے بھی اور ہم کوالیفائی کر سکتے ہیں اور ایسا ممکن بھی ہے لیکن یہ آسان نہیں ہے، یہ ایک چیلنج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں