ہم عدالتوں کے فیصلوں پر عمل کرانا جانتے ہیں: چوہدری لطیف اکبر

آزاد کشمیر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی عدالتوں کے فیصلوں کا احترام نہیں کرتی تو ہم عمل کرانا جانتے ہیں۔

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد کے اسمبلی سیکریٹریٹ میں اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے یہ بات کہی۔

قائدِ حزبِ اختلاف چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ آج کا اجلاس وزیرِ اعظم کے استعفے کے بعد غیر مؤثر ہو گیا تھا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ سپریم کورٹ اپیلٹ اتھارٹی ہے، آئین کی تشریح کرنا عدالتوں کا کام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں