توشہ خانہ اسکینڈل: الزام تو کوئی اچھا ڈھونڈ لو، فواد چوہدری کا احسن اقبال کو جواب

رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے توشہ خان اسکینڈل پر احسن اقبال کے ٹوئٹ پر انہیں کوئی اچھا الزام ڈھونڈنے کا کہہ دیا۔

احسن اقبال نے فواد چوہدری کے عمران خان کے توشہ خانے سے مہنگی جیولری بیچنے کے اعتراف کرتے خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔

ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’میری گھڑی ، میری مرضی ، میں نے بیچی، بات اتنی سادہ نہیں ہے۔‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’وہ گھڑی پاکستان کے وزیر اعظم کو دو طرفہ تعلقات کے اعزاز میں تحفہ میں ملی تھی وہ بازار میں بیچنے کے لیے نہیں ملی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں