راجا پرویز اشرف بلامقابلہ قومی اسمبلی کے 22 ویں اسپیکر منتخب ہو گئے۔
پینل آف چیئر ایاز صادق نے راجہ پرویز اشرف سے حلف لیا۔ پرویز اشرف نے اسپیکر بننے کے بعد کہا وہ آصف زرداری، بلاول بھٹو اور سب کے مشکور ہیں۔ ایوان کو مشاورت اور باہمی اتفاق سے چلائیں گے۔
ادھر مریم نواز نے راجہ پرویز اشرف صاحب کو اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ ٹویٹ پیغام میں مریم نواز نے کہا راجہ پرویز اشرف صاحب کو اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر بہت بہت مبارک،
راجہ پرویز اشرف صاحب کو سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر بہت بہت مبارک۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 16, 2022