پرویز الہٰی نے میٹنگ میں قتل تک کی بات کی، عطا تارڑ

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللّٰہ تارڑ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بندے قتل کروانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے دعویٰ کیا کہ پرویز الہٰی نے اندرونی میٹنگ میں یہ تک کہا کہ ایک دو بندے قتل کرنا پڑیں تو قتل کردو، لوگوں کے سر پھاڑ دو لیکن آج یہ الیکشن نہیں ہونا چاہیے کیوں کہ ان کے نمبر پورے نہيں.

عطا اللّٰہ تارڑ نے چیف جسٹس سے پنجاب اسمبلی کی صورتحال پر نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر پر حملہ پرویز الہٰی کی ایما پر کیا گیا، یہ دہشت گردی ہے، پرویز الہٰی اپنے ارکان کو کہتے رہے آگے بڑھو، حملہ کرو۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پرویز الہٰی معاملہ خون خرابے تک لے جانا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی نے عدالت کے فیصلے کو پیروں تلے روندا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں