سابق مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے گزشتہ دور حکومت میں امریکا کے ساتھ کسی بھی مذاکرات میں لفظ بیس کا ذکر نہیں ہوا۔
معید یوسف نے عمران خان کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا گزشتہ دور حکومت میں امریکا کے ساتھ کسی بھی مذاکرات میں لفظ بیس کا ذکر نہیں ہوا اور نہ ہی کسی امریکی اہلکار یا قانون ساز نے پاکستان میں فوجی اڈے کا مطالبہ کیا کیونکہ ہم پہلے ہی اپنی پوزیشن واضح کر چکے تھے۔
ذرائع کے مطابق معید یوسف 10 روزہ دورے پر امریکا روانہ ہو گئے۔