انگلش پریمیئر لیگ، رونالڈو کی ہیٹرک، مانچسٹر سٹی کی نوورچ کو ہراکر فائنل میں رسائی

انگلش پریمیئر لیگ میں کرسٹیانو رونالڈو نے نوورچ سٹی کے خلاف ہیٹرک کر کے مانچسٹر یونائیٹڈ کو کامیابی دلائی۔ لیور پول نے مانچسٹر سٹی کو ہرا کر ایف اے کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا انگلش پریمیئر لیگ میں جادو چل گیا، کرسٹیانو رونالڈو نے نوورچ سٹی کے خلاف شاندار ہیٹرک بنائی۔

مانچسٹر یونائیٹڈ نے کھیل کے آغاز میں دو گول کر کے برتری حاصل کی، مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے دونوں گول کرسٹیانو رونالڈو نے کیے، نوورچ سٹی نے پہلے ہاف کے اختتامی لمحات پر گول کیا۔

دوسرے ہاف کے آغاز پر نووورچ سٹی نے گول کر کے میچ برابر کر دیا، 76 ویں منٹ میں کرسٹیانو رونالڈ و نے گیند کو جال میں پھینک کر ہیٹرک مکمل کرنے کے ساتھ مانچسٹر یونائیٹڈ کو تین، دو سے کامیابی دلائی۔ رونالڈو نے کیریئر کی 60 ویں ہیٹرک کی۔

ایف اے فٹبال کپ کے سیمی فائنل میں لیورپول نے مانچسٹرسٹی کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی، لیورپول نے دو کے مقابلے تین گول سے کامیابی حاصل کی۔

جرمن فٹبال لیگ میں ڈورٹمنڈ کی ولفس برگ کے خلاف شاندار پرفارمنس حریف ٹیم کو ایک کے مقابلے میں چھ، گول سے ہرایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں