آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کا انتخاب کل ہو گا

آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کا انتخاب کل ہو گا۔ قانون ساز اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے دس بجے ہو گا۔

آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل شروع ہو گیا۔ صدر آزاد کشمیر نے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 18 اپریل صبح 10:30 بجے مظفرآباد میں طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں 14 ویں نئے وزیر اعظم آزاد کشمیر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

تحریک انصاف کے سردار تنویر الیاس اور متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار چوہدری یاسین کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ سردار تنویر الیاس 31 ممبران کے ساتھ جیت کے لیے پر عزم دکھائی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سردار عبدالقیوم نیازی اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد عہدے سے مستفعی ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں