بابر اعظم کی ٹیسٹ میں ٹاپ فائیو بیٹر کی فہرست میں دوسری پوزیشن

سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے بابر اعظم کو ٹیسٹ میں ٹاپ فائیو بیٹر کی فہرست میں دوسری پوزیشن دے دی۔

شین واٹسن کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے ٹیسٹ میں بھی اپنی پرفارمنس سے متاثر کیا ہے، میری فہرست میں بابر اعظم ٹاپ فائیو بیٹر میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں شاندار پرفارمنس پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا تھا، بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 196 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو شکست سے بچایا تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں