سیکرٹری اسمبلی نے ہنگامہ آرائی کی رپورٹ جمع کرا دی ہے، عمر سرفراز چیمہ

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے سیکرٹری اسمبلی نے ہنگامہ آرائی کی رپورٹ جمع کرا دی ہے۔

گورنر پنجاب کی چودھری پرویزالہی کے گھر آمد ہوئی ، ان کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور پرویزالہی پر تشدد کی مذمت بھی کی۔ میڈیا سے گفتگو میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا میں ایک سیاسی کارکن ہوں اور میرے پاس آئینی عہدہ ہے۔ چودھری پرویز الہی نے وضع داری کے ساتھ ایوان چلایا۔ افسوس ہوا کہ جو ان کے ساتھ کل سلوک ہوا۔ میں نے خود عدلیہ کی آزادی کے لیے ڈنڈے کھائے ہیں۔ اب سب کا کردار قوم کے سامنے ہے۔

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ بولے کل پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی افسوسناک ہے۔ سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے میرے آفس میں رپورٹ جمع کرا دی ہے۔ رپورٹ دیکھنے کے بعد فیصلہ ہو گا حلف کس نے لینا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں