علما یونیورسٹی کے شعبہ میڈیا سائنس کے زیر اہتمام سیرت النبی کانفرنس

کراچی علما یونیورسٹی کے شعبہ میڈیا سائنس کے زیر اہتمام سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔

مہمان خصوصی معروف علمی و دینی شخصیت پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد قادری اور مہمان اعزازی کی حیثیت سے ممتاز عالم دین مفتی محمد نجیب خان نے شرکت کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت، عقیدت اوران سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ایمان اس کے بغیر مکمل نہیں۔ حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات مبارکہ اور سیرت طیبہ کی روشنی میں اپنی زندگیوں کو گزارنا ہماری ذمہ داری ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد قادری نے اپنی تقریر میں فرمایا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس نے قرآن پڑھا، سجدہ کیا اور رکوع و سجود کے ساتھ گواہی دی، وہ میرا ہے مجھ سے الگ نہیں ہے۔

انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ سیرت النبی پر بنیاد ی کتب کا مطالعہ بہت ضروری ہے تاکہ وہ ملت اسلامیہ کے سچے سپاہی بنیں اور اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کو سمجھ کر دین کی سربلندی کے لیے کام کریں ۔ کانفرنس سے علما یونیورسٹی کی ڈین میڈیا اینڈ ڈیزائن ڈاکٹر یاسمین سلطانہ فاروقی اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور الظفر داود نے بھی خطاب کیا۔ طلبا و طالبات کے درمیان تقریری مقابلہ اور مقابلہ نعت خوانی بھی کروایا گیا۔ کامیاب طلبا میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔ آخر میں حافظ فضل الرحمان نے دعاکرواء۔

تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر ، رجسٹرار سید کاشف رفیع اور ڈین فیکلٹی نے مہمانوں میں تحائف پیش کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں