عمران خان سے کہا جمہوری معاشرے میں لوگ لاپتا نہیں ہوتے، خالد مقبول

حکومتی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان سے کہا تھا جمہوری معاشرے میں لوگ لاپتا نہیں ہوتے۔

ایک بیان میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ عمران خان سے کہہ دیا تھا کہ لاپتا لوگوں کو آپ مجرم ثابت نہیں کرسکتے اس لیے آپ انصاف کو ہی لاپتا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہویت کی مکمل بحالی ہمیشہ ہمارے نمبرز سے ہی پوری ہوئی، عمران خان کی حکومت بنانے نہیں جموریت کو مکمل کرنے میں شامل ہوئے تھے۔

ایم کیو ایم سربراہ نے مزید کہا کہ بینظیر بھٹو، نواز شریف اور پھر عمران خان سے کہا کہ جس کی پاس نمبر زیادہ ہو اس کو اقتدار کا حق ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کے خلاف سازش ہوئی تو عمران خان ثابت کر دیں، اگر وہ ایسا کرنے میں کامیاب رہے تو ایم کیو ایم اُن کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

خالد مقبول صدیقی نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے ساتھ اقتدار نہیں انصاف مانگنے کے لیے شامل ہوئے تھے، جلسے نے ثابت کر دیا کہ آپ اقتدار کے لیے یہ سازش کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں