ڈیرہ اسماعیل خان: پاک فوج کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں پاک فوج کے آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں کامیاب مشترکہ آپریشن کیا، 15 اور 16 اپریل کی درمیانی رات آپریشن میں حساس اداروں اور پاک فوج نے حصہ لیا۔

آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔

مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت خلیل اور احسان عرف دیوا کے نام سے ہوئی، ہلاک دہشت گرد خود کش جیکٹس اور آئی ای ڈیز بنانے کے ماہر تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں