ہنگو ضمنی انتخاب: تحریک انصاف پہلے JUI دوسرے نمبر پر، غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج

این اے 33 ہنگو ضمنی انتخاب کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، 210 میں سے 27 پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری غیرحتمی نتیجہ آگیا۔

غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ندیم خیال 3455 ووٹ لے کر آگے، جے یو آئی (ف) کے امیدوار عبید اللّٰہ 2584 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 33 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔

ہنگو میں قومی اسمبلی کی نشست کے لیے پی ٹی آئی، جے یو آئی (ف) اور اے این پی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

حلقے کے 210 پولنگ اسٹیشنز میں 3 لاکھ 14 ہزار 77 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔

یہ نشست تحریک انصاف کے ایم این اے حاجی خیال کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی اور پی ٹی آئی نے اس نشست کے لیے حاجی خیال کے بیٹے کو ٹکٹ جاری کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں