برطانیہ میں بچوں میں ہیپاٹائٹس کے مزید کیسز رپورٹ ہونے کے امکانات

عالمی ادارے صحت نے کہا ہے کہ آئندہ دنوں میں برطانیہ میں چھوٹے پچوں میں ہیپاٹائٹس کے مزید کیسز رپورٹ ہونے کے امکانات ہیں۔

ڈاکٹر اور سائنس دان جگر میں سوزش کے 74 کیسز کی تحقیقات کر رہی ہیں، جن میں سے کئی کی تشخیص گزشتہ ہفتوں میں ہوئی۔

برطانیہ کی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں 49، اسکاٹ لینڈ میں 13 اور باقی کیسز ویلز اور شمالی آئرلینڈ میں ہیں۔

بچوں کا معائنہ اس عمومی وائرس کی تشخیص کے لیے ہوا جو ہیپاٹائٹس کا سبب بنتے ہیں لیکن وہ وائرس نہ ملے۔

آفیشلز دیگر بیماریوں اور وائرسز سے ممکنہ تعلقات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

ایک اپ ڈیٹ میں عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ 5 اپریل کو 10 سال سے کم عمر بچوں میں 10 شدید نوعیت کے کیسز سامنے آئے۔ 8 اپریل تک برطانیہ میں 74 کیسز کی تشخیص کی گئی۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق رپورٹ ہونےو الے 10 کیسز میں سے 9 میں علامات مارچ میں سامنے آئیں اور یہ جنوری میں بیمار پڑے تھے۔ ان علامات میں یرقان، پیچش اور پیٹ کا درد شامل ہیں۔ تمام 10 کیسز کی تشخیص اسپتال میں داخلے کے بعد ہوئی۔

74 میں سے کچھ بچوں کو جگر کے خصوصی یونِٹس میں منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ چھ بچوں میں جگر ٹرانسپلانٹ کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں