جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے معاملے پر فروغ نسیم نے عمران خان کے بیان کو جھوٹ قرار دے دیا

سابق وزیر قانون فروغ نسیم نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان کو جھوٹ قرار دے دیا۔فروغ نسیم نے کہا کہ کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس نہ صرف وزیراعظم عمران خان نے خود کلیئر کیا بلکہ عمران خا ن ریفرنس بھیجنے کے لیے اصرار کرتے رہے۔

میں عمران خان کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے خلاف ریفرنس کو غلطی قرار دینے کے معاملے پر سابق وزیر قانون فروغ نسیم نے رد عمل دے دیا۔فروغ نسیم نے کہا کہ عمران خان کے خلاف بات نہیں کرنا چاہتا لیکن حقائق کی تصحیح ضرور چاہتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں