حملہ کرنے والوں کی وڈیوز نکال لیں،ایکشن ہوگا، ن لیگ

مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں حملہ کرنے والوں کی ساری وڈیوز نکال لی ہیں، اور اعلان کیا ہے کہ جو جو نظر آرہا ہے اس کے خلاف ایکشن ہوگا۔

ن لیگی رہنماؤں نے پرویز الٰہی پر ذاتی غنڈے لا کر ایوان میں ہنگامہ آرائی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وردیاں پہنا کر ذاتی فورس کے لوگوں کو ایوان میں داخل کیا گیا۔

رانا مشہود نے پرویز الٰہی پر حملے کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جیسے عمران خان کو دوا کھانے کے بعد حوریں نظر آتی ہیں ایسے ہی شاید پرویز الٰہی نے کوئی دوا کھائی ہوگی جو انہیں میں نظر آرہا تھا۔

لیگی رہنما عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ وزارت اعلیٰ پلیٹ میں رکھ کر آپ کو پیش کررہے تھے، نہیں جانتا کہ چودھری مونس الٰہی کو اپنے والد سے کیا مسئلہ ہے۔ پرویز الٰہی کوئی ایک وڈیو ثبوت پیش کردیں جس میں ان پر تشدد کیا جارہا ہو۔

واضح رہے کہ پولیس نے بھی پنجاب اسمبلی میں لڑائی جھگڑے کی سی سی ٹی وی حاصل کرلی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں