روس کے دورے پر سب آن بورڈ تھے، عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے روس کے دورے پر سب آن بورڈ تھے، میری حکومت کے خلاف باہر اور اندر سے ملکر سازش ہوئی۔

سوموار کے روز میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں اُنہوں نے کہا کہ تین تجاویز اسٹیبلشمنٹ لے کر آئی، استعفے کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا نام اسٹیبلشمنٹ نے دیا۔

عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف نے ابھی سیاسی انجینئرنگ شروع کر دی ہے، ایف آئی اے میں تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کوئی فارن فنڈنگ نہیں لی، پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں چھوڑنے کا پلان بنا رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ جسٹس فائز عیسی کے خلاف ریفرنس دائر کرنا غلطی تھی، ہمیں غیرضروری طور پر عدالتی محاذ آرائی نہیں کرنی چاہیے تھی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس لا رہے ہیں۔ آئندہ الیکشن میں ٹکٹس خود دونگا، کسی الیکٹ ایبل کو ٹکٹ نہیں دونگا، انتخابات ہوکر رہیں گے۔

سربراہ پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ساڑھے 3 سال بعد ان کو توشہ خانہ ملا ہے تو یہ اللہ کا احسان ہے۔ توشہ خانہ سے چیزیں 50 فیصد قیمت ادا کرکے خریدیں، ہم نے توشہ خانہ کی چیزوں کی قیمت 15 سے بڑھا کر 50 فیصد کی۔ انہوں نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف کرپشن یا کوئی سکینڈل نہیں آیا کوئی ڈیل کی ہے تو بتائیں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں