سردار تنویر الیاس بلامقابلہ آزاد کشمیر کے 14 ویں وزیراعظم منتخب

پاکستان تحریک انصاف کے سردار تنویر الیاس بلامقابلہ آزاد کشمیر کے 14 ویں وزیر اعظم منتخب ہوگئے۔

اسپیکر اسمبلی انوارالحق نے سردار تنویر الیاس کی کامیابی کا اعلان کیا، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 53 میں سے 33 ارکان نے سردار تنویر الیاس کی حمایت کا اظہار کیا۔

سردار تنویر الیاس کے مقابلے میں کسی نے کاغذات نامزدگی ہی جمع نہیں کرائے۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں تحریک انصاف کے ممبران کی ڈیسک بجا کر نئے قائد ایوان کو مبارکباد دی۔

انتخاب کے دوران اپوزیشن اراکین نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں