نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب آج ہوگا

نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب آج ہوگا، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) پر مشتمل متحدہ اپوزیشن نے انتخاب کا بائیکاٹ کردیا۔

رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے سردار تنویر الیاس کا بلامقابلہ وزیراعظم منتخب ہونے کا امکان ہے۔

صدر آزاد کشمیر نے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے اسمبلی اجلاس آج طلب کر رکھا ہے،اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے قانون ساز اسمبلی ہال مظفر آباد میں ہو گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں