پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات آج سے شروع

پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) حکام کے درمیان مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آج واشنگٹن میں نئی حکومت کے آئی ایم ایف حکام سے مذاکرات شروع ہوں گے، جس میں آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے کے اعلان کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط دینے کا فیصلہ کرے گا، آئی ایم ایف نئی حکومت کے تحفظات پر بھی گفتگو کرے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد سے اہم شخصیات مذاکرات میں ورچوئل حصہ لیں گی۔ مذاکرات میں سبسڈیز، ایمنسٹی اور نئی شرائط پر غور بھی ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں