گیارہ سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل، مجرمان کو سزائے موت سنادی گئی

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 11 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے جرم میں 3 افراد کو سزائےموت کا حکم سنادیا۔

پولیس نے مجرمان پر قتل زیادتی چوری اور برآمدگی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے 3 ملزمان کو دو، دو مرتبہ سزائے موت کا حکم سنایا۔

گیارہ سالہ اقصیٰ بی بی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں