احسن اقبال کا ہائر ایجوکیشن کے تمام پروگرامز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے عہدہ سنبھالتے ہی ہائر ایجوکیشن کے تمام پروگرامز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال بولے آج پاکستان میں انجینئرنگ یونیورسٹی کا نیٹ ورک ہے۔ ہائرایجوکیشن کمیشن کا رول بہت اہم ہے۔ ہماری کوشش ہو گی پاکستان کا سرمایہ ہمارے نوجوان ہیں۔ نوجوانوں کو نئی ٹیکنالوجی کی طرف لے کر جائیں گے۔ مختلف یونیورسٹیوں میں جدید ٹیکنالوجی مراکز بنائے گئے تھے۔ نوجوانوں کو بہترین مستقبل کے لئے وسائل فراہم کریں گے۔ ہمیں آگے بڑھنے کیلئے باقی دنیا سے تیز دوڑنا ہو گا۔

احسن اقبال نے کہا بدقسمتی سے ہائرایجوکیشن کی خودمختاری کو ختم کیا گیا۔ ہائرایجوکیشن کی خودمختاری اور فنڈنگ کو بحال کریں گے۔ اصلاحات کر رہے ہیں تاکہ اگلا الیکشن شفاف ہو۔ معیشت بحال کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ہم اصلاحات کے پروگرام کو اتفاق رائے سے آگے بڑھائیں گے۔ خودمختار قوم بننے کیلئے اپنی معیشت کو مضبوط کرنا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں