ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان انتقال کر گئے

ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان انتقال کر گئے۔ چونسٹھ سالہ اقبال محمد علی عرصے سے علیل اور اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ترجمان ایم کیوایم کے مطابق مرحوم اقبال محمد علی خان پہلی بار 1987 کے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر گلشن اقبال سے کونسلر منتخب ہوئے اور 2002،2008، 2013 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ 256 شاہ فیصل کالونی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوتے رہے اور2018 کے عام انتخابات میں حلقہ 240 لانڈھی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ۔اس دوران وہ قومی اسمبلی کی مختلف قائمہ کمیٹیوں کے رکن اور وفاقی وزیر ورکس اینڈ ہاؤسنگ بھی رہے۔

اقبال محمد علی نے علالت کے باعث سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں