لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلی پنجاب کے حلف نہ لینے سے متعلق درخواست واپس کر دی

لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلی پنجاب کے حلف نہ لینے سے متعلق دائر حمزہ شہباز کی درخواست نامکمل قرار دے کر واپس کر دی۔

رجسٹرار آفس نے ہدایت کی کہ درخواست کو مکمل دستاویزات کے ساتھ دائر کیا جائے۔

مسلم لیگ ن نے گورنر پنجاب کی جانب سے حلف نہ لینے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ درخواست میں گورنر، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور چیف سیکرٹری کو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ گورنر حلف لینے کی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے۔ حمزہ شہباز قائد ایوان منتخب ہو چکے، نومنتخب وزیراعلی سے حلف نہ لینا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے تحت چیف جسٹس کو بھی حلف لینے کا اختیار ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر پنجاب نے اپنے حلف کی پاسداری نہیں کی ۔ قانون کے مطابق گورنر پابند ہے نومنتحب وزیر اعلیٰ سے حلف لے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں