مسلمان سویڈن اور ہالینڈ میں اسلامو فوبیا کے واقعات پر رنجیدہ ہیں، شہباز شریف

– وزیراعظم شہبازشریف کہتے ہیں کہ دنیا بھر کے مسلمان سویڈن اورہالینڈ میں اسلامو فوبیا کے حالیہ واقعات پر سخت رنجیدہ ہیں۔

منگل کو اپنے ٹویٹ پیغام میں اُنہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ سویڈن اور ہالینڈ میں اسلام فوبیا کے ایسے واقعات کی مذمت کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو حالیہ واقعات سے شدید دکھ پہنچا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اسلامو فوبیا کے خلاف متحد ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں