وزیراعظم شہباز شریف کا کابینہ اراکین سے خطاب

وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کابینہ ارکان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، تجربہ کار افراد کابینہ میں ہیں جنہوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

گزشتہ روز حلف اٹھانے والی نئی وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس اسلام آباد میں وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ آپ کی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے آپ کو یہ ذمے داری سونپی، عوام کو جو توقعات آپ سے ہیں آپ خلوص سے پانسہ بدل دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم غربت، بے روزگاری اور افراطِ زر جیسے چیلنجز سے نبرد آزما ہیں، مشکلات کے خلاف جنگ میں گزشتہ حکومت بری طرح ناکام رہی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ای سی ایل کمیٹی کی منظوری دے دی، یہ کمیٹی ای سی ایل سے متعلق ٹی او آرز کا جائزہ لے کر کابینہ کو رپورٹ دے گی، نام ای سی ایل میں ڈالنے یا نکالنے سےمتعلق فیصلہ بھی ای سی ایل کمیٹی کرے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نئے پاکستان کی چھوڑی ہوئی معاشی صورتِ حال پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کو بریفنگ دی گئی کہ 18-2017ء میں جی ڈی پی کا گروتھ ریٹ 6 اعشاریہ 1 فیصد تھا جو 22-2021ء میں صرف 4 فیصد رہا

اپنا تبصرہ بھیجیں