چیف الیکشن کمشنر سے متعلق عمران کا دعویٰ درست نہیں، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کا یہ دعویٰ درست نہیں کہ چیف الیکشن کمشنر کا نام اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے آیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سکندر سلطان راجہ کا نام تحریک انصاف کی حکومت کے پینل میں شامل تھا اور سابقہ حکومت نے اُن کی بہت تعریفیں کی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہر اس شخص کو دشمن سمجھتے ہیں،جو آزادانہ کام کرے، اتحادیوں کے حلف اٹھانے کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ تمام جماعتوں کو معلوم ہے کہ جو بھی اس اتحاد کو سبوتاژ کرے گا وہ اپنا سیاسی نقصان کرے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں