گورنر پنجاب کا پرنسپل سیکریٹری کو ہٹانے کیلئے چیف سیکریٹری کو خط

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اپنے پرنسپل سیکریٹری کی طرف سے خط لکھنے کے معاملے پر انہیں ہٹانے کے لیے چیف سیکریٹری کو خط لکھ دیا۔

پنجاب کے گورنر عمر سرفراز چیمہ نے پرنسپل سیکریٹری راشد منصور کے خط لکھنے کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا۔

ذرائع کے مطابق پرنسپل سیکریٹری راشد منصور کی جگہ اسپیشل سیکریٹری عمر سعید کو اضافی چارج دے دیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں